بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ،نقصانات کا اندیشہ

بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ،نقصانات کا اندیشہ
بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ،نقصانات کا اندیشہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتا ہے ، بلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواﺅں کے سلسلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )نے کے پی کے اور آزادکشمیر حکومت کو انتباہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دو نوں ریجن میں شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور مکانوں ،پہاڑوں ،سڑکوں سمیت دیگر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے ،دوسر ی جانب ،چترال ،کلام،دیر ،سوات،ناران، سانگلہ،مری ،گلگت،نیلم ویلی ،سکردو،باغ ،حویلی ،استور،خضراور گھانچی میں برف باری کا بھی قوی امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -