قصور جنسی سکینڈل ، دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

قصور جنسی سکینڈل ، دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
قصور جنسی سکینڈل ، دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے قصور جنسی کیس میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا جبکہ کیس معمول کی سماعت کیلئے سیشن جج قصور کی عدالت میں بھجوا دیا۔گزشتہ روز انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں قصور جنسی سکینڈل کے حوالے سے درج ہونیوالی سب سے پہلی ایف آئی آر میں نامزد 15 ملزموں تنزیل الرحمن،سلیم اختر ،حسیم عامر،فیضان مجید،یحیی اور علی مجید وغیرہ کی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ ملزموں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان پر لگائے گئے بدفعلی،بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لہذامقدمہ میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

مزید :

لاہور -