بالی ووڈ کے پہلے سپر سٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ ”آشیر واد“ منہدم کردیا گیا

بالی ووڈ کے پہلے سپر سٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ ”آشیر واد“ منہدم کردیا گیا
بالی ووڈ کے پہلے سپر سٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ ”آشیر واد“ منہدم کردیا گیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار مرحوم راجیس کھنہ کا سمندر کنارے ممبئی میں واقع بنگلہ آشیر واد نئے مالک نے منہدم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلے کے نئے مالک کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں سے بنگلے کو منہدم کئے جانے کا کام جاری ہے۔ 2012ءمیں راجیس کھنہ کی وفات کے بعد ان کے اہلخانہ کی جانب سے مذکورہ بنگلہ علی کارگولوجیسٹک کے چیئرمین کاشی کرن شیٹی کے ہاتھ 90 کروڑ میں فروخت کردیا گیا تھا۔ شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس پرانی عمارت کو منہدم کرکے اس کی جگہ نئی چار منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نئے گھر میں سکونت اختیار کرسکیں۔ واضح رہے راجیس کھنہ نے مذکورہ بنگلہ بالی ووڈ اداکار راجندر کمار سے 1960ءمیں خریدا تھا۔ رپورٹ کے مطابق راجیس کھنہ کی خواہش تھی کہ ان کی وفات کے بعد ان کے گھر کو میوزم میں تبدیل کردیا جائے۔

مزید :

تفریح -