عزیر بلوچ کیس: رینجرز نے عبدالقادر پٹیل کو پوچھ گچھ کیلئے کل طلب کرلیا

عزیر بلوچ کیس: رینجرز نے عبدالقادر پٹیل کو پوچھ گچھ کیلئے کل طلب کرلیا
عزیر بلوچ کیس: رینجرز نے عبدالقادر پٹیل کو پوچھ گچھ کیلئے کل طلب کرلیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کی روشنی میں پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ملزم سے تفتیش کی روشنی میں رینجرز نے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔ رینجرز نے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کو خط لکھا جس میں انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 3 مارچ کو رینجرز ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا ہے جب کہ رینجرز کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قادر پٹیل سے گرفتار ملزم عزیر جان بلوچ کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کرنی ہے۔دوسری جانب عبدالقادر پٹیل نے 29 فروری کو رینجرز کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز نے انہیں 3 مارچ کو طلب کیا ہے تاہم وہ علاج کرانے کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

مزید :

کراچی -