متحدہ عرب امارات میں شادی کے فوراً بعد دولہا دلہن کا سڑک پر ایسا اقدام کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے

متحدہ عرب امارات میں شادی کے فوراً بعد دولہا دلہن کا سڑک پر ایسا اقدام کہ سب ...
 متحدہ عرب امارات میں شادی کے فوراً بعد دولہا دلہن کا سڑک پر ایسا اقدام کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پرانے زمانے میں دلہن کی رخصتی ڈولی یا بگھی میں ہواکرتی تھی تو جدید زمانے میں اس کی جگہ لمبی لمبی کاروں نے لے لی لیکن متحدہ عرب امارات میں ایک دلہن کی رخصتی کچھ ایسے نرالے انداز میں ہوئی کہ دنیا دیکھتی ہی رہ گئی۔ 

ویب سائٹ ”دی نیشنل“ کے مطابق ابوظہبی کے الراہا بیچ ہوٹل میں شادی کی تقریب کے اختتام پر جب دلہن کی رخصتی کا وقت آیا تو وہاں کوئی بگھی تھی اور نہ کوئی لمبی کار، بلکہ 60عدد ہیوی بائیکس کا ایک قافلہ یوں دھاڑتا ہوا سڑک پر نکلا کہ دیکھنے والے حیرت سے دیکھتے ہی رہ گئے۔ اس قافلے کا نمایاں ترین منظر دولہا سلیم علی اور ان کی دلہن نادیہ حسین تھے جو کہ ہارلے ڈیوڈسن ہیوی بائیک پر سوار تھے اور دونوں نے عروسی ملبوسات کے ساتھ ہیلمٹ بھی پہن رکھے تھے۔ دلہن نے خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا اور حجاب بھی پہن رکھا تھا۔ درجنوں ہیوی بائیکس پر مشتمل یہ بارات جدھر سے گزرتی لوگ کھڑے ہوکر انہیں دیکھنا شروع کردیتے۔

ویب سائٹ ”عمان الیوم“ نے ان مناظر کی ویڈیو ریکارڈنگ کی، جسے یوٹیوب پر پوسٹ کردیا گیا۔ یہ ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی کہ محض ایک دن میں اسے 8لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ علی اور ان کی دلہن نادیہ مقامی بائیکرز کلب کے اراکین ہیں اور کئی سال سے موٹرسائیکل سواری کا مشغلہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ وہ ہیوی بائیک پر اپنی رخصتی کے متعلق بہت پرجوش تھیں اور کچھ لوگوں کے منفی تبصروں کے باوجود وہ اپنی نرالی رخصتی کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -