پاکستانی بلے باز اچھا سکور کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے باؤلرز دفاع نہیں کر سکے :وسیم اکرم

پاکستانی بلے باز اچھا سکور کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے باؤلرز دفاع نہیں ...
پاکستانی بلے باز اچھا سکور کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے باؤلرز دفاع نہیں کر سکے :وسیم اکرم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کے بلے باز اچھا سکور کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے باؤلرز کو مشکل پیش آئی اور وہ دفاع نہیں کر سکے ۔

پاکستان کی ایشیا ء ٹی ٹوئنٹی کپ کے  اہم میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمین بنگلہ کے خلاف میچ میں سنبھل کر نہیں کھیل سکے اور جلدی آؤٹ ہوتے رہے جسکی وجہ سے پاکستان سکور میں بڑا ٹوٹل سیٹ نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش کو ایک آسان ہد ف دے سکی جس کی وجہ سے باؤلرز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس ٹوٹل کا دفاع نہیں کر سکے ۔

مزید :

کھیل -