پاک بھارت میچ؛بھارتی وزارت داخلہ کی کرکٹ بورڈ اور ہماچل پر دیش حکومت کے درمیان مصالحت کی پیشکش
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزارت داخلہ نے کرکٹ بورڈ اور ہماچل پردیش حکومت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ میچ کے لیے ہماچل پردیش حکومت کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ہماچل پردیش حکومت کا میچ کروانے سے انکار، بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی ضد برقرار، اب بھارتی وزارت داخلہ تیار ہوگئی۔ دونوں فریقین کے مذاکرات درمیان ہوں گے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش حکومت کو میچ کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بات چیت میں بھارتی بورڈ بھی شامل ہوگا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش کا سیکورٹی دینے سے انکار تشویشناک ہے۔ یہ ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ہماچل پردیش کی حکومت میچ کروانے پر راضی نہ ہوئی تو دوسرے آپشن کی صورت میں وینیو تبدیل کرنے پر غور کریں گے۔ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز وزارت داخلہ کو اپنے خط میں پاک بھارت میچ کو سکیورٹی دینے سے انکار کردیا تھا۔