پاکستان کو فائنل میں جاتا دیکھ رہا ہوں، شعیب اختر

پاکستان کو فائنل میں جاتا دیکھ رہا ہوں، شعیب اختر

  

لاہور( آن لائن ) پاکستان کے سٹار باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف آج کھیلا جانے والا میچ جیتا جا سکتا ہے اور پاکستان کو فائنل میں جاتا دیکھ رہا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں بھارت کو صرف ایک ہی ٹیم شکست دے سکتی ہے اور وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے جو فائنل تک رسائی بھی حاصل کرے گی اور بھارت کو شکست بھی دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیمیں شروع میں جدوجہد کرتی ہیں وہ اوپر جاتی ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے بازوں نے ساری زندگی سیدھی وکٹ پر کرکٹ کھیلی ہے لیکن اب یہاں مہارت کا امتحان ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے بات کی اور اس سے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کو بھی کچھ بتایا کرو جس پر اس کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے سوا مجھ سے ہر ساری باتیں کرتے ہیں۔ شعیب اختر نے بتایا کہ ویرات کوہلی نے پاکستانی بلے بازوں میں تکنیک کی کمی کے معاملے پر بات کی اور کہا کہ وہ کنڈیشن کو سمجھ کر اس کے مطابق نہیں کھیلتے جس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -