سنجے دت شاہ رخ خان سے بغل گیر ہوتے ہی آبدیدہ ہوگئے
ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ سٹار سنجے دت رہائی کے بعد شاہ رخ خان سے بغل گیر ہوتے ہی آبدیدہ ہوگئے۔بالی وڈ اداکار سنجے دت گزشتہ دنوں پونے کی یارواڈا جیل میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا پوری کرنے کے بعد رہا ہوئے جس کے بعد بالی وڈ کی معروف شخصیات کی ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فلمی مصروفیات کے باوجود سنجے دت سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سنجو بابا کو جادو کی جھپی دی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ دونوں اداکاروں کے درمیان کئی گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس کے بعد منا بھائی کنگ خان کو خود الوداع کہنے ان کی گاڑی تک آئے ۔