بائیو مکینک ٹیسٹ ،جنوبی افریقی اسپنر فانگیسو کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار

بائیو مکینک ٹیسٹ ،جنوبی افریقی اسپنر فانگیسو کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار

  

پریٹوریا(آئی این پی) جنوبی افریقی اسپنر ایرون فانگیسو کا بولنگ ایکشن غیرقانونی ہونے کی بائیومکینکل لیب میں تصدیق ہوگئی جس کے بعد وہ ہر قسم کی کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔بولنگ ایکشن غیر قانونی ہونے کی تصدیق کے بعد جنوبی افریقی بورڈ نے فانگیسو کو فوری طور پر نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ سے معطل کردیا بلکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 کی سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ اس دوران وہ اسکواڈ کے ساتھ رہتے ہوئے کوچز کی نگرانی میں اپنے بولنگ ایکشن کو قانونی حد میں لانے کی کوشش کریں گے۔پریٹوریا یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے دوران فانگیسوکی تمام ڈلیوریز 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز نکلیں، اب اگلے ہفتے ان کا ایک بار پھر ٹیسٹ ہوگا جس کی بنیاد پر فانگیسو کی آسٹریلیا سے تیسرے میچ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -