گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی ہے،انیقہ علی

گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی ہے،انیقہ علی
 گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی ہے،انیقہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔انیقہ علینے کہا کہ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ بطور گلوکارہ ہر طرح کے گانے شوق سے گاتی ہوں پوپ میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید :

کلچر -