بھارت،سونے کے زیورات پر ایک فیصد ٹیکس کے خلاف جیولرز نے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی

بھارت،سونے کے زیورات پر ایک فیصد ٹیکس کے خلاف جیولرز نے ملک گیر ہڑتال شروع ...

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں ممبئی کے معروف زیوری بازار سمیت ملک بھر میں سناروں کی گلیاں سونی ہو گئی،سونے کے زیورات کی تجارت پر ایک فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف جیولرز نے تین روزہ ملک گیر ہڑتال شروع کر دی۔بھارتی حکومت نے پیر کو سونے کے زیورات کی تجارت پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد سونے کی درآمد کو کم کرنا ہے تاہم جیولرز نے ٹیکس فیصلہ واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ سے سونے کی ہر قسم کی تجارت معطل کرتے ہوئے تین روزہ( 72 گھنٹے)ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے۔

مزید :

کامرس -