ڈائریکٹر بلال لاشاری کی ان ٹائٹل فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار

ڈائریکٹر بلال لاشاری کی ان ٹائٹل فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر بلال لاشاری کی ان ٹائٹل فلم کی شوٹنگ مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔بلال لاشاری نے اپنی پہلی فلم’’وار‘‘کی شاندار کامیابی کے بعد ماضی کی سپرہٹ فلم’’مولاجٹ‘‘کوجدید انداز سے ری میک کا اعلان کیا تھا جس کے سکرپٹ اور میوزک پر انہوں نے دوسال کام جس کے بعد انہوں نے فلم کی شوٹنگ دسمبر میں کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی بھی شوٹنگ شروع نہیں ہوسکی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ لوکیشن کی وجہ سے لیٹ ہوئی ہے کیونکہ جو لوکیشن انہوں نے فائنل کی تھی وہ بعض وجوہات کی بنا پر تبدیل کردی گئی ہے۔اب بلال لاشاری بیدیاں روڈ پر ایک مصنوعی گاؤں بنانے کے خواہش مند ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد ہی شوٹنگ شروع کی جائے گی حالانکہ ان کے قریبی دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ شوٹنگ حقیقی گاؤں میں ہی کی جائے۔

مزید :

کلچر -