اداکارہ ماہ نور نے فیملی کے ہمراہ سٹیج ڈرامہ’’منچلی نرگس‘‘دیکھا

اداکارہ ماہ نور نے فیملی کے ہمراہ سٹیج ڈرامہ’’منچلی نرگس‘‘دیکھا
 اداکارہ ماہ نور نے فیملی کے ہمراہ سٹیج ڈرامہ’’منچلی نرگس‘‘دیکھا

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر ماہ نور نے اپنی فیملی کے ہمراہ مقامی تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ’’منچلی نرگس‘‘دیکھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور کا کہنا تھا ’’منچلی‘‘نرگس ایک زبردست پیشکش ہے اس کامیابی پر ڈائریکٹر اجمل ملک،پروڈیوسر ملک طارق ،میڈم نرگس سمیت تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔اس ڈرامہ میں میڈم نرگس کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ وہ تھیٹر کی سب سے بڑی پرفارمر ہیں ان جیسا دوسرا ہونا ممکن نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ میں ان دنوں نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ڈرامہ سیریل میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے ۔جس کی وجہ سے رواں سپل میں ہونے والے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم نہیں کررہی میں 11مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کروں گی ۔

مزید :

کلچر -