ایس او ایس ملتان کے ایک سال کی کامیاب تکمیل پر سب وے کا خصوصی لنچ

ایس او ایس ملتان کے ایک سال کی کامیاب تکمیل پر سب وے کا خصوصی لنچ

  

  1. لاہور(پ ر انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل SOS Village کے ایک کامیاب سال کی تکمیل کے موقع پر بروز اتوار Subway ملتان نے SOS Village ملتان سے متعلقہ بچوں کے لئے خصوصی لنچ کا انتظام کر کے اس بات کا ثبوت دیا کہ Subwayانسانیت کی خدمت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس خاص موقع پر Subway واپڈا ٹاؤن ملتان نے ایس او ایس کی زیرِ نگرانی پرورش پانے والے ضرورتمند بچوں کے لئے خاص Subway لنچ اور سٹور کے اندر خصوصی تقریب کا انتظام کیا۔ تقریب کے دوران 180 ضرورت مند بچوں کو صحت اور تازگی سے بھرپور Subway سینڈوچز پیش کئے گئے۔ ریسٹورانٹ میں ایک وقت میں 40 بچوں کا انتظام کیا گیا جنہوں نے مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔سٹور مینجمنٹ کی جانب سے سٹور کا داخلی دروازہ اور اس کے گردونواع کے بیرونی حصے کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا تاکہ SOS Villageکے بچوں کا خاص اور متاثر کن طریقے سے استقبال کیا جا سکے۔ یہ سرگرمی چار ہفتوں تک جاری رہے گی جس کے دوران 40 بچے ہر اتوار Subwayریسٹورانٹ میں صحت اور تازگی سے بھرپور کھانے اور مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

    Subway بطور برانڈ اس قسم کے فلاحی کاموں میں حصہ لینے پر ہمیشہ اپنے فرنچائزیز کی بے حد حوصلہ افضائی کرتا ہے۔ Subway نے ہمیشہ سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی ٹیم اور فرنچائزیز کی جانب سے کی جانے والی تمام تر کوششوں کو سراہا ہے اور بطور برانڈ مستقبل قریب میں بھی فلاحی کاموں کا حصہ بننے کا خواہشمند ہے۔

مزید :

کامرس -