ثمر شہزادی فلم ’’اف یہ سالیاں‘‘ میں کاسٹ شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا
لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ وپرفارمرثمر شہزادی فلم ’’اف یہ سالیاں‘‘میں کاسٹ شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا وہ ان دنوں ڈرامہ ’’رونق میلہ‘‘میں پرفارم کرہی ہیں۔انہوںے بتایا کہ سٹیج ڈرامہ میں اُن کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے ۔مجھے عرصہ دراز سے فلموں میں کام کی پیشکش تھی مگر سٹیج پر مصروفیت کے باعث فلموں سے دور رہی۔ اب میرے پاس ہدایتکار آصف شیخ کی فلم ’’اُف یہ سالیاں‘‘ کی آفر ہے ۔ جو میں نے قبول کرلی ہے ۔میں نے رقص کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے۔اس وقت پاکستان میں فلموں کا معیار بہت بہتر ہوچکا ہے اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ اب مجھے فلموں کی طرف آنا چاہیے۔اگر پاکستان میں 30سے 40معیاری فلمیں بننا شروع ہوجائیں تو میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ پاکستان میں فلمی بحران ختم ہوجائے گا۔