ؑ قومی ٹیم کے بھارت جانے پر حکومت کو مودی سرکاری سے بات کرنی چاہیے ، توقیر ضیاء

ؑ قومی ٹیم کے بھارت جانے پر حکومت کو مودی سرکاری سے بات کرنی چاہیے ، توقیر ...

  

لاہور(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء نے کہا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بھارت جانے کے معاملے پر حکومت کو مداخلت کرکے مودی سرکار سے بات کرنی چاہیئے کیوں کہ ہم اپنی ٹیم کی سکیورٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کیخلاف اپنا میچ دبئی میں کھیلنے کیلئے تیار ہوگا تاہم بھارت کبھی وہاں نہیں آئے گا۔ایک اور سابق چیئر مین پی سی بی خالد محمود نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ معاملہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ دو ماہ پہلے ہی اٹھا لینا چاہیئے تھا، ہمیں معلوم ہے کہ آئی سی سی اب بی سی سی آئی کے گھر کی باندی بن گئی ہے تاہم معاملہ جتنا سنگین ہوتا ہے اسے سلجھانے کے لیے اتنی ہی سفارت کاری کرنا پڑتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -