پاکستان ٹیم پر کالا جادو کیا گیا،توڑ کر دیا، بنگالی باباکا دعویٰ

پاکستان ٹیم پر کالا جادو کیا گیا،توڑ کر دیا، بنگالی باباکا دعویٰ

  

کراچی (آئی این پی)کراچی کے بنگالی بابانے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست سے پردہ اٹھا تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم پر کالا جادو کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنگالی بابا نے بتایا ہے کہ کالے جادو کی بندش کھیلنے نہیں دے رہی تھی۔ بنگالی بابا نے مزید بتایا کہ اب گھبرانے کی کوئی بات نہیں ،مچھلی پر عمل کر کے جادو کی کاٹ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جادو کا اثر ختم ہو گیا ہے ، آج پاکستان ہی جیتے گا۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بنگالی بابا کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے حسن کا جادو تو سنا تھا لیکن کالے علم والا جادو پہلی بار سنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اوپنر ز کے لئے آپشنز نہیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -