کوچ وقار یونس کا سینٹرل کنٹریکٹ رواں سال جون یا جولائی میں ختم ہوگا،پی سی بی

کوچ وقار یونس کا سینٹرل کنٹریکٹ رواں سال جون یا جولائی میں ختم ہوگا،پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم پی سی بی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے پی سی ایل کے دوران دبئی میں پی سی بی کے آفیشلز سے ملاقات کی اور قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کیا۔حکام نے بتایا کہ پی سی بی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا سینٹرل کنٹریکٹ رواں سال جون یا جولائی میں ختم ہوگا۔ حکام نے بتایا کہ کوچ وقار یونس کو جولائی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بھی کوچ برقرار رکھا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ پی سی بی نے نئے کوچ کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم رواں ماہ بھارت میں ہونے والی ورلڈ ٹی20 کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید کا بھی یو اے ای کے ساتھ سنٹرل کنٹریکٹ ہے، اس لئے پی سی بی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔