پانچ روپے کا سکے کا حجم اور سائز 30 سال قبل کے ایک پائی اور ٹیڈی پیسہ کے برابر

پانچ روپے کا سکے کا حجم اور سائز 30 سال قبل کے ایک پائی اور ٹیڈی پیسہ کے برابر

  

فیصل آباد (آن لائن)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے حکومت پاکستان کی جانب سے پانچ روپے کا نوٹ ختم کر کے اب حال ہی میں جو پانچ روپے کا نیا سکہ جاری کیا ہے اس کا حجم اور سائز آج سے 30 سال قبل کے ایک پائی اور ٹیڈی پیسہ کہا جاتا تھا کے برابر ہے آن لائن کے مطابق پاکستان کی کرنسی کی ساکھ گرنے کی وجہ سے ایک روپیہ ، دو روپے اور پانچ روپے کا نوٹ کو حکومت نے بند کر کے اس کی جگہ نیا سکہ جاری کیا ۔ حال ہی میں جاری ہونے والے پانچ روپے کا نیا سکہ اس کی شکل و صورت اور حجم برطانیہ کے ایک پینی کے برابر ہے جبکہ اسی پانچ روپے کا حجم دنیا کے غیر ممالک جن میں امریکہ ، کینیڈا اور یورپی ممالک شامل ہیں ان کا ایک پیسہ بھی اسی شکل میں موجود ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کی کرنسی کے پانچ روپے کے نوٹ کی قدر موجودہ حالات میں ایک ٹیڈی پیسہ ہو گئی ہے جبکہ اگست 1947 سے جولائی 1955 تک امریکی ڈالر پاکستان میں تین روپے تیس پیسے کا تھا جو کہ اب 2016 میں 106 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔

اس طرح پاکستانی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں سو گنا بڑھ گیا ہے پاکستانی کرنسی کی قیمت بنگلہ دیش کے ٹکہ ، بھارت کا روپیہ ، تھائی لینڈ مارک اور سری لنکا اور عرب امارات سے بھی نچلی سطح پر آ گیا ہے ۔

مزید :

کامرس -