سو یا بین کی بہتر پیداوار کیلئے میرا زمین اور منظور شدہ بیج کا انتخا ب کیا جا ئے

سو یا بین کی بہتر پیداوار کیلئے میرا زمین اور منظور شدہ بیج کا انتخا ب کیا جا ...

  

لاہور (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار سویا بین کی کاشت جلد مکمل کرلیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سویا بین کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے بہتر روئیدگی والا منظور شدہ اقسام کا 45کلو گرام تک بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ منظورشدہ اقسام میں این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، ایف ایس 95،ولیمز 82اور فیصل سویا بین شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشت سے لیکر برداشت تک کے عوامل کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔سویا بین کیلئے میرا زمین بہتر ہے جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو۔ زیادہ پیداوار کیلئے ہموار زمین میں دو یا تین بار ہل چلائیں اور اتنی ہی مرتبہ سہاگہ دیں جبکہ کاشت ہمیشہ صبح یا شام کے وقت تر وتر میں کریں۔ سویا بین کی کاشت خریف ڈرل یا پور سے کریں۔ طبی ماہرین نے کہاہے کہ سویابین کاتیل دل کے مریضوں کیلئے جبکہ ا س کا آٹا ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔

مزید :

کامرس -