راولپنڈی میں مگس بانی کا پانچ روزہ تربیتی کورس 7مارچ سے شروع ہو گا

راولپنڈی میں مگس بانی کا پانچ روزہ تربیتی کورس 7مارچ سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مگس بانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے شعبہ مگس بانی و حشراتِ اثمارراولپنڈی کے زیرِ اہتمام مگس بانی (شہد کی مکھیاں پالنے ) کا پانچ روزہ تربیتی کورس 07 مارچ 2016 سے شروع ہو گا۔ اس کورس میں شرکت
کرنے کے خواہش مند خواتین وحضرات کے لیے تعلیم و عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے۔اس کورس کا بنیادی مقصد سا ئنسی بنیادوں پر مگس بانی کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ اس شعبہ سے وابستہ افراد اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔ ترجمان نے کہاکہ شہد کی مکھیاں پالنا نہ صرف ایک مفید مشغلہ ہے بلکہ منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے۔ شہد کی پیداوار کیلئے شہد کی مکھیوں کو وسیع پیمانے پر پال کر اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ وافر شہد مارکیٹ میں بیچنے سے اضافی آمدن بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -