جونئر ڈیوس کپ،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

جونئر ڈیوس کپ،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

  

اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام جونئر ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) جمعرات سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق تربیتی کیمپ میں صاحبزادہ محمد علی، ثاقب خان اور شعیب خان تربیت حاصل کریں گے اور انہیں معین شاہ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر ڈیوس کپ 10 مارچ سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہوگا جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 9 مارچ کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے ٹرائلز کے بعد ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔

امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بحرین، بنگلہ دیش، بھوٹان، برونائی، ایران، عراق، قزاخستان، لبنان، مالدیپ، نیپال، سعودی عرب، سنگاپور، سری لنکا، شام، تاجکستان، ترکمانستان اور یمن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -