3نفسیاتی حدیں بڑھ گئیں ، سرمائے میں 72ارب سے زائد کا اضافہ

3نفسیاتی حدیں بڑھ گئیں ، سرمائے میں 72ارب سے زائد کا اضافہ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کارحجان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس31500پوا ئنٹس سے بڑھ کر 31700پوائنٹس کی بلند سطح پر بندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں72ارب روپے سے زائدکااضافہ ر یکا رڈ کیا گیا۔سیمنٹ ،توانائی،بینکنگ ،آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت بدھ کے روز کاروبارکے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 31600، 31700 اور 31800 پوائنٹس کی تین بالائی حد عبور کر گیا لیکن کاروبار بند ہونے تک مارکیٹ31800پوائنٹس کی حد کو برقرار نہ رکھ سکا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق خطے کی مارکیٹ بحالی کے دور سے گذر رہی ہے جس کے مقامی مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتو ں میں استحکام مارکیٹ اور مقامی تیل کمپنیوں اور افراط زر میں اضافہ بینک سیکٹر کیلئے اچھی خبر ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے آنیوالے انفلیشن اعدا وشمار میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ مقامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ،اسٹاک ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی اور فنڈز کی جانب سے سرمایہ کاری کاروباری سرگرمیو ں کو بڑھاوا دینے کا باعث بنی ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس میں263.79پوا ئنٹس کا اضا فہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100 ا نڈ یکس31509.11پوا ئنٹس سے بڑھ کر 31772.90 پوائنٹس پرجا پہنچااسی طرح164.69پوا ئنٹس کے اضا فے سے کے ایس ای30انڈ یکس18641.87پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈ یکس21812.27پوا ئنٹس سے بڑھ کر21929.20پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے سر مائے میں72ارب89کروڑ43لاکھ38ہزار3روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم66کھرب13ارب30کروڑ15لاکھ29ہزار248روپے سے بڑھ کر66کھرب86ارب19کروڑ58لاکھ67ہزار251روپے پر جا پہنچا ۔پا کستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز16کروڑ2لاکھ5ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک ریکا رڈ کی گئی جبکہ منگل کے روز9کروڑ44لاکھ59ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو5ارب روپے تک محدود رہی تھی۔پا کستان اسٹا ک ما ر کیٹ میں بدھ کے روز341کمپنیوں کا کا روبار ہواجس میں سے201کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،125میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ44لاکھ،فوجی سیمنٹ91لاکھ74ہزار،ڈی جے کے سیمنٹ89لاکھ51ہزار،پاک الیکٹرون82لاکھ68ہزاراورمیپل لیف سیمنٹ69لاکھ97ہزارحصص کے سو دوں سے سر فہرست ر ہے ۔قیمتوں اتا ر چڑھا ؤ کے اعتبار سے یونی لیورفوڈز کے بھاؤ میں220رو پے اورنیسلے پاک کے بھا ؤ میں61.33رو پے کا اضا فہ جبکہ پاک ٹوبیکو کے بھا ؤ میں61.35رو پے اورہینوپاک موٹرکے بھا ؤ میں19.25رو پے کی کمی ر یکا رڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -