کاشتکارانڈے کے سائز کے برابر آلو کو بطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں، محکمہ زراعت

کاشتکارانڈے کے سائز کے برابر آلو کو بطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(این این آئی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار 35 سے 55ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلو کو بطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں ۔ ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو بھرائی سے پہلے آلوؤں پر لگی مٹی اچھی طرح صاف کر لینی چاہیے اور بھرائی کیلئے پٹ سن کی بوریا ں استعمال کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈھیلی بھری ہوئی بوریوں کے نرخ ہمیشہ کم لگتے ہیں اس لئے درجہ بندی کرنے پر فصل کے بہتر نرخ کاحصول ممکن ہو سکتاہے۔

مزید :

کامرس -