بہاول پور،حملے میں زخمی ویمن ہاکی کوچ کی حالت تشویش ناک

بہاول پور،حملے میں زخمی ویمن ہاکی کوچ کی حالت تشویش ناک

  

بہاول پور(آن لائن)بہاول پورمیں ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد پر اْن کے دوست نے تیزدھار آلے سے حملہ کردیا جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کیمطابق ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد اپنے دوست شہزادمکی کیساتھ جارہی تھیں۔ میلاد چوک کے قریب اْن کے دوست نے مبینہ طور پرتیزدھار آلے سے حناکی گردن پروار کیا، جس سے حنا خالد زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئیں۔حملے کے بعدملزم شہزاد فرارہوگیا، راہ گیروں نے ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ویمن ہاکی ٹیم کی کوچ کو حالت تشویشناک ہونے پر آپریشن تھیٹرمنتقل کر دیا گیا ہے۔بہاول وکٹوریہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے انچارج کے مطابق زخمی حناخالد کو گذشتہ رات تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا ،انہیں آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل کیا گیا ،تاہم صبح ان کی حالت بگڑنے پر انہیں دوبارہ آپریشن تھیٹرمنتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وومین کوچ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ویمن کوچ کو گذشتہ رات رشتے کے تنازعے پر ان کے دوست نے مبینہ طورپرتیز دھارا آلے سے گلاکاٹنے کے بعد میلادچوک پر پھینک دیاتھا، پولیس نے ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیاہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -