کوہلی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ بار ففٹی پلس سکور بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

کوہلی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ بار ففٹی پلس سکور بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے ...

  

میرپور (آئی این پی) سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ بار ففٹی پلس سکور بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے، انہوں نے ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار ففٹی بنا کر دلشان کے زیادہ بار ففٹی پلس سکور بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا، دلشان نے 12 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ بار ففٹی پلس سکور بنانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے۔

جنہوں نے 15 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے جس میں ان کی دو شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ کرس گیل 14 ففٹی پلس سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے بھی ایک سنچری بنا رکھی ہے۔ کوہلی اب تک سنچری بنانے سے محروم ہیں تاہم وہ تیرہ مرتبہ ففٹی پلس سکور بنا چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -