آٹھ غیر ملکی ٹیمیں تیسری ایشین کبڈی سرکل چیمپئین شپ برائے چیئرمین پی او ایف کپ میں شرکت کرینگی

آٹھ غیر ملکی ٹیمیں تیسری ایشین کبڈی سرکل چیمپئین شپ برائے چیئرمین پی او ایف ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) آٹھ غیر ملکی ٹیمیں تیسری ایشین کبڈی سرکل چیمپئین شپ برائے چیئرمین پی او ایف کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایشین کبڈی سرکل چیمپئین شپ برائے چیئرمین پی او ایف کپ آئندہ ماہ 27 اپریل سے یکم مئی تک پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں بھارت، ایران، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، آذربائیجان، ملائیشیا، افغانستان اور میزبان پاکستان کی کبڈی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -