ٹیسٹ کرکٹر باسط علی قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرنیوالے شیخ رشید پر شدید برہم ، کھری کھری سنا دیں

ٹیسٹ کرکٹر باسط علی قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرنیوالے شیخ رشید پر شدید ...

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی میں بھارت کیخلاف ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم پر تبصرہ کرنے والے معروف سیاستدان شیخ رشید احمد کو کھری کھری سنا دیں۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نجی ٹی وی سے گفتگو میں بھارت کیخلاف ناقص کاکردگی پر قومی ٹیم کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کر رہے تھے۔ان کی بات ختم ہونے کے بعد باسط علی نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ پروگرام کے میزبان نے ایسے لوگوں کو کرکٹ پر تبصرے کیلئے بلایا ہے جنہیں کرکٹ بیٹ کی لمبائی بھی نہیں پتہ ہے، شیخ صاحب کہتے ہیں کہ کرکٹر ز کے پاس بہت پیسہ ہے۔

انہیں یہ سمجھنا چاہیئے کہ اللہ نے جسے عزت دی ہے ہمیں بھی اس کی عزت کرنی چاہیئے،شیخ رشید اگر حکومت میں نہیں ہیں تو انہیں اب یہ پریشانی ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -