یورپ کوبرآمدات میں ساڑھے4 ارب ڈالر کی کمی تشویشناک ہے ‘خادم حسین

یورپ کوبرآمدات میں ساڑھے4 ارب ڈالر کی کمی تشویشناک ہے ‘خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا کہ سال رواں کے پہلے 8 ماہ میں پورپ بھجوائی جانے والی پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں ساڑھے4 ارب ڈالرکی کمی آئی ہیجوانتہائی تشویشناک ہے،برآمدات میں 25فیصدسے زیادہ کمی نے انتہائی کوشش کے بعد حاصل کی جانے ترجیحی تجارتی سہولیات کو غیرموثر بنا ڈالا ہے، پورپین یونین کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان سے گزشتہ سال جنوری سے اگست تک6 ارب سے زیادہ کی برآمدات کی گئی تھیں، جو امسال مختلف وجوہات کے سبب ساڑھے4 ارب ڈالر تک گرگئی ہیں۔انہوں نے کہا پورپی یونین کے چھبیس ممالک میں پچیس کو کی جانے والی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ جرمنی کو کی جانے والی برآمدات میں بائیس فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے، اسپن کو کی گئی ہے برآمدات میں تقریبااٹھارہ فیصد کمی ریکاڈر کی گئی ہے، اٹلی کو کی جانے والی برآمدات میں ساڑھے34 فیصد کمی آئی ہے ۔

مزید :

کامرس -