ٹینس کھلاڑی اشنا سہیل کو بچوں کی صحت کا اعزاز ی سفیر مقرر کر دیا گیا

ٹینس کھلاڑی اشنا سہیل کو بچوں کی صحت کا اعزاز ی سفیر مقرر کر دیا گیا

  

لا ہور (جنرل رپورٹر) پنجاب کے ایمر جنسی آپر یشن سنٹر نے پاکستان کی ٹینس کی کھلاڑی اشنا سہیل کو بچوں کی صحت کا اعزازی سفیر نامزد کیا اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید کی سربراہی میں ایمر جنسی آپر یشن سنٹر ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں ایک تقریب ہوئی جس میں اشنا سہیل کو بچوں کی صحت ، خاص طور پر پولیو اور حفا ظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کے اعزازی سفیر کی سند دی گئی ۔ تقریب میں توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ماہرین،یو نیسیف ، عالمی ادارہ صحت، گیٹس فا ونڈیشن ، روٹری انٹر نیشنل اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ایمر جنسی آپر یشن سنٹر محکمہ صحت اور بین الاقوامی تر قیاتی اداروں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو حکومت کی کی سربراہی میں کام کرتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے کہا کہ بچوں کی صحت محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا عملہ خدمت کے جذبے سے کام کر رہا ہے۔ انہو ں نے اشنا سہیل کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کی تمام فعال طبقات خاص طور پر کھیلوں سے وابستہ بڑے ناموں کو اس معاملے پر آگے آنا چاہیے۔اشنا سہیل ٹینس کی عالمی رینکنگ میں شامل ہیں اور ایشین گیمز کھیلنے کے علاوہ فیڈ کپ میں مسلسل پا نچ سال پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔ وہ سپین کے مونٹی کپ جیت چکی ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہونے والی جنوبی ایشیا ئی کھیلوں میں طلائی تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔ وہ کم کلیسٹرز اکیڈمی بلجیم اور ثا نیا مرزا اکیڈمی بھارت سے بھی تربیت لے چکی ہیں۔ اشنا سہیل نے کہا کہ ملک میں بچوں کی صحت کے لئے خدمات سر انجام دینا ان کے لیے باعث فخر ہے اور پولیو اور امیو نائزیشن کے بارے میں آگاہی ایک قومی فریضہ ہے۔ اشنا نے والدین سے کہا بچوں کو ان کی طرف سے بہترین تحفہ ان کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانا ہے۔ ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ بین الصوبا ئی نقل و حمل پنجاب کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے اور دوسرے صوبوں سے آنے والے لوگ اور شہری علاقوں میں کچی آبادیوں پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -