سندھ،پنجاب کے حکمران احتسابی اداروں کو دباؤ میں لا رہے ہیں،شبیر سیال

سندھ،پنجاب کے حکمران احتسابی اداروں کو دباؤ میں لا رہے ہیں،شبیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  • لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبیر سیال اور ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ شریف بردران نے جمہوریت کے نام پر ایسا ’’فارمولہ ‘‘متعارف کرا رکھا ہے جس سے سرمایہ اورجاگیردار طبقہ مزید مضبوط اور امیر سے امیر تر جبکہ دو وقت کی روٹی کمانے والا غریب سے غریب تر ہو رہا ہے ، جن کا دامن صاف ہوانہیں الزامات او ر تحقیقات سے کوئی خوف نہیں ہوتا لیکن سندھ اور پنجاب کے حکمران احتساب کے اداروں کو جس طرح دباؤ میں لا رہے ہیں اس سے ان کا اصل چہرہ عوام میں بے نقاب ہو گیا ہے ۔یہاں حکومتوں نے جمہوریت کو ملک و قوم کی بجائے صرف اپنے ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج عوام کے ذہنوں میں بہت سے سوالات اٹھتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی اور عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال ہوگا ۔ ہم جمہوریت کو ذاتی مفادات کی بجائے ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی اور خصوصاً پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں خوشحالی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خیبرپی کے میں ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہا ہے کسی ادارے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں خاص طور پر کی خیبر پی کے میں پولیس غیر سیاسی ہے ۔