میٹرو منصوبے کی تحقیقات تک اورنج ٹرین منصوبہ روک دیا جائے،فہد محمود

میٹرو منصوبے کی تحقیقات تک اورنج ٹرین منصوبہ روک دیا جائے،فہد محمود

  

لاہور(جنرل رپورٹر) نیب کی طرف سے میٹرو بس پراجیکٹ میں کرپشن کا انکشاف کرپشن تشویشناک ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فہد محمود مرزا نے گزشتہ روز صوبائی آفس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ فہد محمود مرزا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں میٹرو بس پراجیکٹ کے آغاز سے لے کر اس کی تکمیل کے بعد تک اس بات کا برملا اعلان کرتی آئی ہیں کہ نام نہاد عوامی منصوبے سے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں کمائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کو چاہئے کہ میٹرو بس پراجیکٹ میں کرپشن کا نوٹس لے اور جب تک اس پراجیکٹ میں کرپشن ثابت نہ ہو جائے اورنج ٹرین جیسے مہنگے منصوبے کو روک دے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -