اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ تشویشناک ہے،ثمینہ گھرکی

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ تشویشناک ہے،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہو سکی ابھی تک بھی عوام کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا جارہا اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عام انسان کواس وقت کمر توڑ مہنگائی کا سامنا ہے ملک میں سالانہ بنیادوں پر پیاز ،دال ،بیسن، چینی، ادویات اور چائے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر حکومت کی سنجیدگی کا انداز اس بات سے لگا جاسکتا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا اجلاس ہی نہیں بلایا جاتا،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سے متعلقہ عام استعمال کی اشیاء کی فہر ست بنا کر ان کی قیمتوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ اس کا فائدہ غریب عوام کو بھی ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -