فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی بیگم کوٹ چوک میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی بیگم کوٹ چوک میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بیگم کوٹ چوک میں ایک روزہ ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔ صفہ اکیڈمی مریدکے کے تجربہ کار اساتذہ نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ پر تکنیکی لیکچرز دیئے اور آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ۔ اس ایک روزہ ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی جنہیں بعد ازں ہینڈ ٹو ہینڈ پریکٹس بھی کروائی گئی۔ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ کی نگرانی مسؤل بیگم کوٹ سید زاہد محمود نے کی ۔ اس موقع پر سید زاہد محمود نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن گزشتہ ایک ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو شہری دفاع کی تربیت دے چکی ہے۔سانحات میں تجربہ کار رضاکار ہی بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ آفات و سانحات میں نقصانات پر قابو پانے کے لیے رضاکاروں کی اچھی تربیت ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کو سنت نبوی ؐ کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کا شعار اور عبادت سمجھتے ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن رضاکاروں کی تربیت کے ذریعے فلاحی معاشرے کا قیام چاہتی ہے۔کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی خدمت اور دعوت کے ذریعے ممکن ہے۔زاہد محمود نے کہا کہ تربیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -