بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے نہیں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے،ناصر رمضان

بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے نہیں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے،ناصر ...

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ لاہور کے سینئر راہنما ناصر رمضان گجر سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی صرف ایک ماہ کیلئے نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کی جائے انہوں نے حکومت کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے11پیسے کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں8سال کی کم ترین سطح پر ہیں اس لیے بجلی کی قیمتیں بھی اسی تناسب سے مزید کم کی جائیں۔ ناصر رمضان نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں کمی کے مطابق نہیں کی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی ٹیکس، سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکسز کا خاتمہ کرے اور اس کی قیمت میں کم از کم 25روپے فی لٹر کمی کرے تاکہ بین الاقوامی سطح پر کمی کا حقیقی ریلیف عوام تک منتقل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث عوام اور صنعتکاردونوں پریشانی کا شکا ر ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -