نجکاری کے خلافبھرپور مزاحمت کی جائے گی،ریلوے مزدور یونین

نجکاری کے خلافبھرپور مزاحمت کی جائے گی،ریلوے مزدور یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے مزدور یونین (اوپن لائن) کے مرکزی صدر ملک لطیف کی قیادت میں وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤ س میں آمد پر ریلوے مزدور یونین لاہو ڈویژن کے چیئرمین نے ان کا استقبال کیا وفد میں منیر احمدچٹھہ مرکزی صدر ٹریفک یارڈ ایوسی ایشن ریلوے ،سجاد حسین، محمد سہیل اور پنجاب بھٹہ مزدور محاذ یونین کے چیئرمین شیخ فقیر حسین وڈیرہ، پیرا میڈیکل سٹاف کے صوبائی صدر جاوید چوہان ،صوبائی چیئرمین یوسف بلا، پنجاب ٹیچر ز یونین کے صدر رائے ریاض ، ارشد گل و دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل کو مرتب کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ حکومتی اقدامات نجکاری کے خلاف بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔اور ضرورت پڑنے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد بخاری نے کہا کہ حکمران نجکاری کے نام پر مزدوروں کو فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب مسلم لیگ ہاؤس میں قومی یکجہتی لیبر کنونشن منعقد کیا جائے گا جس سے چوہدری پرویز الہٰی خصوصی خطاب کریں گے۔