انجمن تاجران فردوس مارکیٹ گلبرگ 3 کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

انجمن تاجران فردوس مارکیٹ گلبرگ 3 کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

  

لاہور(پ ر)انجمن تاجران فردوس مارکیٹ گلبرگ 3 لاہور کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں صدر انجمن تاجران لاہور حاجی مجاہد مقصود بٹ نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیاتقریب میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز ، سیکرٹری جنرل عبدالرزاق ببر ، طیب رشید میر ، طارق محمود مغل، جاوید بشیر اور صابر جٹ مہمان خصوصی تھے، حاجی مجاہد مقصود بٹ نے نو منتخب عہدیداروں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اشفاق، چیئرمین چودھری اعجاز احمد، صدر میاں مصطفےٰ اسلم ، جنرل سیکرٹری محمد اسلم برکاتی، وائس چیئرمین انجم پرویز قریشی، فنانس سیکرٹری نجم جاوید ، سنئیئر نائب صدر رانا عبدالجبار، نائب صدورمحمد عباس، حاجی حنیف، محمد عباس، اخلاق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالحمید، جوائنٹ سیکرٹری اے ڈی نسیم، سیکرٹری اطلاعات محمد بشیر اور آفس سیکرٹری مقصود احمد سے انکے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر مجاہد مقصود بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وِد ہولڈنگ ٹیکس کی ہم نے پہلے روز ہی مخالفت کی تھی او اس کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -