بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان دشمنی کی انتہا ہے،میاں مقصود احمد

بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان دشمنی کی انتہا ہے،میاں مقصود احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکرکے بیان’’پٹھان کوٹ حملہ آوروں کوپاکستان کی پشت پناہی حاصل تھی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف دشمنی میں بالکل اندھا ہوچکا ہے جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ بعد میں ہمیشہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔پٹھان کوٹ واقع کوبہانہ بناکر ہندوستان پاکستان پر دباؤبڑھانا چاہتا ہے۔پاکستانی حکومت ہندوستان کی چالبازیوں میں آنے اور کمزوری دکھانے کی بجائے اسے دوٹوک انداز میں جواب دے۔دفترخارجہ بھارت کی بے بنیادالزام تراشیوں پرعالمی دنیا اور یواین اوسے رجوع کرے اور انڈیاکااصل چہرہ بے نقاب کیا جائے۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے دنیا میں پائیدارامن و استحکام اور خطے کی سلامتی کویقینی بنانے کے لئے بے شمار اور لازوال قربانیاں دی ہیں مگر اس کامطلب یہ ہرگز نہیں کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کودشمنوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیاجائے ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارت ایک دہشت گردی کوپروان چڑھانے والی ریاست ہے جس نے ہمیشہ ’’را‘‘کے ذریعے بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگرعلاقوں میں دہشت گردی کی اور اس کے ذریعے وہ اب تک اپنے مذموم عزائم کوعملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کرتاچلاآیاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم،پرتشددکاروائیوں،خواتین کی بے حرمتی،کالے قوانین کا اطلاق اور نوجوانوں کواغواکرکے کئی سالوں تک عقوبت خانوں میں ڈالے رکھنا جیسے جرائم کوکسی طور پربھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -