حکومت نان ایشوز میں بری طرح پھنس چکی ہے،عبدالعلیم خان

حکومت نان ایشوز میں بری طرح پھنس چکی ہے،عبدالعلیم خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت نان ایشوز میں بری طرح پھنس چکی ہے ،تجربہ کار ٹیم رکھنے کا دعوی کرنے والے مکمل طور پر اناڑی نکلے ہیں اور ملک پر ہی تجربے کرنے شروع کر دیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں 4فیصد اضافہ ہوشربا ہے ایک طرف پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور دوسری طرف مہنگائی میں اضافہ حکومتی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نام نہاد شفافیت پہلے مرحلے میں ہی دم توڑ چکی ہے اور ثابت ہو رہا ہے کہ سرکاری منصوبے کرپشن کی آماجگاہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ مردم شماری سمیت نواز لیگ کی حکومت کوئی کام وقت پر نہیں کر سکی اور پورے ملک کو ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے ،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران عام انتخابات میں لوگوں سے کیے گئے بلند و بانگ دعوؤں کو بھول چکے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کا جن پہلے سے بڑا ہو کر قابو سے باہر ہوتا نظر آ رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -