حکومت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سیکورٹی کی سخت اقدامات کرے ،عمر کسانہ

حکومت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سیکورٹی کی سخت اقدامات کرے ،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن میں لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سیکورٹی کی سخت اقدامات کرے ،آئے روز ہسپتالوں سے بچوں کے اغو اور فائرنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں جس سے مریضوں سمیت ڈاکٹروں اور نرسوں کی زندگیاں داو پر لگی ہوئی ہیں۔ہسپتالوں میں ایک طرف سیکورٹی گارڈز اپنی ڈیوٹیو ں سے غائب رہتے ہیں تود وسری جانب متعدد وارڈ ز سی سی ٹی وی کیمروں سے محروم ہیں جہاں موبائل چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔پارٹی الیکشن کی کمپین کے سلسلہ میں مختلف یونین کونسلز میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے پہلے ہسپتالوں کی سیکورٹی اور سٹاف کی کمی کو پورا کرے گی اور کوئی بھی ہسپتال لارواث نہیں ہوگا۔خیبر پختونخواہ میں صحت کے شعبے میں جو تحریک انصاف نے کام کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ہماری حکومت آئی تو غریب عوام کا پیسہ کسی بھی غیر ضروری منصوبے پر خرچ نہیں ہوگابلکہ صحت اور تعلیم جیسے شعبوں کو اہمیت دی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -