حکومت اورنج ٹرین منصوبے کے بجائے تعلیم پر زور دے،توصیف احمد

حکومت اورنج ٹرین منصوبے کے بجائے تعلیم پر زور دے،توصیف احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز علماء مشایخ پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری توصیف احمدنے کہا ہے کہ حکومت اورنج ٹرین منصوبے کی بجائے تعلیم پر زور دے اور تھر میں بھوک کا خاتمہ کرے (ن) لیگ اورنج ٹرین منصوبے میں اربوں روپے کی لاگت شو کر کے کرپشن میں انتہا کی ہے اس منصوبے میں راستہ بنانے پر لاہور کے عوام کو انکے گھروں سے زبردستی محروم کیا جارہا ہے ۔پنجاب حکومت لاہور کی عوام کو انکی قیمتی جگہ اور کنسٹریکشن کی قیمت انکے حق کے مطابق ادا نہیں کررہی۔