جان کیری کا ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کا مطالبہ خودمختاری پر حملہ ہے،جمیل ملک

جان کیری کا ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کا مطالبہ خودمختاری پر حملہ ہے،جمیل ملک

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر جان کیری کا پاکستان سے ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کا مطالبہ ہماری خودمختاری پرحملہ ہے،امریکہ بھارت کے ایٹمی پروگرام کو سپورٹ مگر پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کو محدود دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جسے اپنے دفاعی معاملات کااچھی طرح علم ہے،امریکہ پاکستان سے اس قسم کے مطالبات نہ کرے جس سے اسکی خودمختاری پرحرف آتا ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -