پٹرول سستا کرنے کا فائدہ غریب عوام تک پہنچایا جائے،میاں ایوب
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ غریب عوام تک نہیں پہنچایا جائے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اشیاء ضروریہ کے نرخ کم کرنے کے حکومتی دعوئے صرف میڈیا تک ہی محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک عرصہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جارہی ہے پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہونے کے باوجود حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کروانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے لہذا حکومت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فی الفور کمی کو یقینی بنائے ۔