نوجوان اسلام کے سلامتی والے پیغام کو دنیا میں عام کریں،ایس ایم ظفر

نوجوان اسلام کے سلامتی والے پیغام کو دنیا میں عام کریں،ایس ایم ظفر

  

لاہور(پ ر)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بزم منہاج کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے کہا کہ نوجوان اسلام کے سلامتی والے پیغام کو دنیا میں عام کریں،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ،دنیا کو بتائیں کہ جو امن و رواداری اور برداشت اسلام میں ہے دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے،انہوں نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ ہمیشہ سچ بولیں۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق خان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کا خطبہ حجتہ الوداع اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل کر دیا جائے تو دنیا سے عدم برداشت اور بدامنی ختم ہو جائے گی۔ حکمران حقوق نسواں کے ساتھ ساتھ حقوق پاکستان کا بھی خیال کریں۔بزم منہاج کی تقریب سے اعجاز چودھری، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر شیرازی، سینئر آرٹسٹ عثمان پیرزادہ، سینئر صحافی تجزیہ کار عارف حمید بھٹی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی،سید امجد علی شاہ،سہیل رضا ،شہزاد رسول ،عبدالحفیظ چودھری نے خطاب کیا۔ سیکرٹری جنر ل خرم نواز گنڈاپورنے معزز مہمانان خصوصی کو منہاج القرآن آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیاں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ختم کررہی ہیں، موجودہ حکمران اور نوجوان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔حکمرانوں کو گھر جانا ہی ہو گا۔تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پڑھی لکھی یوتھ ان سے نفرت کرتی ہے ،دنیا میں معیار تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ جبکہ پاکستان میں کمی ہورہی ہے،موجودہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کمزور ہورہا ہے۔تقریب میں سہیل اخلاق نے کلام پیش کیا،تقریری مقابلے میں فاران خان ،زینب بٹ، قرۃ العین، فیضان بٹ، محمد طلحہ خورشید، محمد شرجیل نے اول، دوئم، سوئم انعام حاصل کیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -