پٹرول اور بجلی کی قیمتیں نیچے آنے سے بھی مہنگائی کم نہ ہو ئی،پیر صفدر رسول

پٹرول اور بجلی کی قیمتیں نیچے آنے سے بھی مہنگائی کم نہ ہو ئی،پیر صفدر رسول

  

لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر و ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سینٹرل پیر صفدر رسول شاہ نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتیں نیچے آنے سے بھی مہنگائی کم نہیں ہو سکی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود کرائے جوں کے توں ہی ہیں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ۔اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔عام انسان کواس وقت کمر توڑ مہنگائی کا سامنا ہے، ملک میں سالانہ بنیادوں پر پیاز ،دال ،بیسن، چینی، ادویات اور چائے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ آئے روز ہو رہا ہے، مہنگائی پر حکومت کی سنجیدگی کا انداز ہ اس بات سے لگا جاسکتا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا اجلاس ہی نہیں بلایا جاتا،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سے متعلقہ عام استعمال کی اشیاء کی لسٹ بنا کر ان کی قیمتوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ اس کا فائدہ غریب عوام کو بھی ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گراں فروشوں پر انتظامیہ کی گرفت ختم ہو چکی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہاہے۔مہنگائی کے اثرات غریب طبقے کی طرح متوسط طبقے پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -