روسی فوجی ماہرین ’’سافٹ پاور‘‘ کی حکمت عملی مرتب کریں گے

روسی فوجی ماہرین ’’سافٹ پاور‘‘ کی حکمت عملی مرتب کریں گے

  

"ماسکو(اے پی پی) روسی فوجی ماہرین ہائبرڈ جنگوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ’’سافٹ پاور‘‘ کے استعمال کی حکمت عملی مرتب کرنا چاہتے ہیں، روسی اخبار کے مطابق روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل والیری گیراسیموو نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رنگین انقلاب جو اصل میں ریاستی بغاوت ہوتے ہیں ہائبرڈ جنگ کا ایک حصہ ہیں۔ اس کا جواب عمومی جنگی کارروائیوں سے نہیں دیا جا سکتا۔ ان کا مقابلہ بھی اسی مخلوط طریقوں سے کیا جا سکتا ہے اس لیے "سافٹ پاور" کی حکمت عملی مرتب کئے جانے پر بڑی توجہ دینا چاہیے۔

کیونکہ سافٹ پاور کے استعمال کے ذریعے اپنا اچھا امیج پیش کرکے ضروری قوتوں کو اپنا شریک کار بنایا جاتا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -