گوانتانامو بے کیوباکے حوالے نہیں کریں گے ،امریکا

گوانتانامو بے کیوباکے حوالے نہیں کریں گے ،امریکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک گوانتا نامو جیل بند کرنے کے بعد بھی اس علاقے کو کیوبا کے حوالے نہیں کرے گا۔ایشٹن کارٹر نے کہا کہ گوانتانا مو جیل اور گوانتا نامو فوجی چھاونی میں بڑا فرق ہے اور امریکہ اس علاقے میں باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ انتہائی اسٹریٹیجک ہے اور کیونکہ ہم کافی عرصے سے یہاں موجود ہیں یہ علاقہ ہمارے لئے حیاتیاتی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس علاقے میں ہمیشہ باقی رہیں۔ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکی قوانین کے تحت، حکومت امریکا گوانتا نامو جیل کے قیدیوں کو ملکی جیلوں میں منتقل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کانگریس سے اپیل کی وہ اس سلسلے میں قانون سازی کرے تاکہ گوانتا نامو جیل کے قیدیوں کو ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا جاسکے۔امریکی وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور کیوبا کے درمیان عرصہ دراز کے بعد سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں اور کیوبا نے امریکا سے سب سے پہلا مطالبہ ہی یہ کیا ہے کہ وہ گوانتانامو بے کو اس کے حوالے کردے۔کیوبا کہ صدر راؤل کاسترو نے رواں سال کے آغاز میں کہا تھا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ گوانتا نامو بے کے علاقے کو ، جس پر اس نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، اس کے اصل مالک کو واپس کردے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک سو سولہ مربع کلومیٹر کے اس علاقے کی ہوانا کو واپسی کیوبا، امریکا تعلقات کے معمول پر آنے کی اولین شرط ہے۔

مزید :

عالمی منظر -