برطانوی شخص اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ استعمال کرکے جرمنی پہنچ گیا

برطانوی شخص اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ استعمال کرکے جرمنی پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)برطانوی شخص اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ استعمال کرکے جرمنی پہنچ گیابرطانیہ سے جرمنی سفر کرنے والے ایک شخص کی انتہائی دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے مذکورہ شخص جلد بازی اور انجانے میں اپنے پاسپورٹ کی بجائے اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ لے کر ائیرپورٹ پہنچ گیا تاہم حیران کن طور پر ائیرپورٹ پر امیگیریشن حکام کی جانب سے بھی اس کے پاسپورٹ کی تفصیلات پر دھیان نہ دیتے ہوئے اسے کلیئرنس دے دی گئی اور وہ باآسانی جرمنی پہنچ گیا جرمنی پہنچنے پر بھی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے اس شخص کے پاسپورٹ کی تفصیلات پر غور کر نا گوارا نہیں کیا اور اسے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی بعد ازاں اس تمام صورتحال کا اس شخص کو اس وقت اندازہ ہوا جب اسے کسی کام سے اپنا پاسپورٹ چیک کرنا پڑا اور تب اسے معلوم ہوا کہ وہ غلطی سے اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ اپنے ہمراہ لے آیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -