سعودی جنگی طیارے حکم ملتے ہی ترکی سے جنگی پرواز شروع کر سکتے ہیں

سعودی جنگی طیارے حکم ملتے ہی ترکی سے جنگی پرواز شروع کر سکتے ہیں

  

ریاض (اے پی پی)سعودی وزیر خارجہ کے مشیر احمد عسیری نے کہا ہے کہ سعودی جنگی طیارے حکم ملتے ہی ترک فضائی اڈے انجرلیک سے جنگی پروازیں شروع کر سکتے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف اتحاد کی سرگرمیوں میں رابطہ قطر میں قائم مرکز کرتا ہے، اگر متعلقہ حکم مل جائے تو اس پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ترکی بھیجے گئے جنگی طیارے داعش کے خلاف آپریشن میں حصہ لیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -